اذان کا احترم، گلوکار ساحر علی بگا نے کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اذان کا احترم، گلوکار ساحر علی بگا نے کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل
اذان کا احترم، گلوکار ساحر علی بگا نے کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

کراچی: مشہور و معروف گلوکار اور موسیقار ساحرعلی بگا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے دیکھ کر شائقین اُن کو داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ساحرعلی بگا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، انہیں ملک کے معروف گلوکار، موسیقار اور کمپوزرز میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے ”تو سلامت وطن“ سمیت کئی ہٹ پاکستانی گانے گائے اور ان کی موسیقی دی۔

ساحرعلی بگا کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے ہیں۔ تاہم وہ اچانک گانا گاتے گاتے اذان کے احترام میں خاموش ہوگئے اور انہوں نے وہاں موجود تمام افراد سے بھی اذان کے احترام میں خاموش رہنے کے لئے کہا۔

مزید پڑھیں: سجل کا بیان مضحکہ خیز تھا، ہمایوں سعید کا مذاق نہیں اڑایا، کامیڈین آدی عدیل

کنسرٹ کے دوران ساحرعلی بگا نے اپنے ساتھ اسٹیج پر موجود اپنی ٹیم کو بھی کہا کہ اذان ہورہی ہے میوزک بند کرو۔ ساحر علی بگا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کے اس اقدام سراہا جارہا ہے۔

Related Posts