لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بات لاشوں کی سیاست پر لے آئے ہیں تو ان کی جدوجہد کے نتائج کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مولانا ایک تیر سے کئی شکار کرنے کی منصوبہ بندی کر کے آئے تھے لیکن تمام تدبیریں ان کے اپنے ہی گلے پڑ گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ سیاسی حالات کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پہلے واضح کر چکے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفے پر قطعاً کوئی بات نہیں ہو گی اور استعفے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے حلقے کھولنے کیلئے تیار ہیں کیا اس سے بڑی پیشکش کی جا سکتی ہے؟۔
مزید پڑھیں : مولانا فضل الرحمان اور مارچ حکومت کے لیے خطرہ نہیں ہیں،ہمایوں اختر خان