ایمن الظواہری کی لاش تاحال نہیں ملی، ترجمان طالبان کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمن الظواہری کی لاش تاحال نہیں ملی، ترجمان طالبان کا انکشاف
ایمن الظواہری کی لاش تاحال نہیں ملی، ترجمان طالبان کا انکشاف

کابل: ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ القائدہ کے رہنماء ایمن الظواہری کی لاش تاحال نہیں ملی اور طالبان کو اس جگہ پر ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، الظواہری کے گھر کو نشانہ بنانے والے میزائل نے سب کچھ تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ بہت محفوظ ہے اور عام طور پر اس کا معائنہ نہیں کیا جاتا۔

ترجمان طالبان نے امریکا کی جانب سے کئے گئے آپریشن کو دوحا معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

دوسری جانب سے واضح رہے کہ امراللہ صالح نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ طالبان نے القائدہ کے رہنماء اور ان کے ساتھیوں کی لاش کی جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع پنجوائی میں خفیہ طور پر تدفین کردی ہے۔

مزید پڑھیں:افغان حکومت کا طالبان ارکان کو جدید تعلیم دینے کا منصوبہ

یا رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اس بات کا اعلان 2اگست کو کیا گیا تھا کہ امریکا نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو کابل میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کردیا ہے۔

Related Posts