کراچی میں پلاؤ کھانے کے شوقین افراد کیلئے 3 بہترین مقامات کا انتخاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Best Pulao In Karachi

چٹ پٹی مصالحے دار اور انواع اقسام کی بریانی کے باوجود پلاؤ کی اہمیت اور افادیت آج بھی برقرار ہے، اپنی منفرد خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے پلاؤ پاکستانیوں کی پسندیدہ ڈش ہے اور کیوں نہ ہو ؟۔

سبزمصالحوں، زیرے کی خوشبو اور پیاز کے تڑک کے ساتھ یخنی میں بنے پلاؤ کا نام سن کر ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔ذائقے دار پلاؤ کو شوربے میں پکایا جاتا ہے اور یہ اپنے مصالحوں کی خوشبو اور لذت کی وجہ سے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔

پلاؤ کو مختلف شہروں میں مختلف انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور پاکستان کے عوام پلاؤ کے بڑے شوقین ہیں۔ ہم نے کراچی میں پلاؤ بنانے والے 3 اہم مقامات کا انتخاب کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔

1۔یحییٰ بریانی سینٹر

The Best Pulao In Karachiجیسا کہ اوپرذکر کیا گیا ہے ، یحییٰ بریانی سینٹر 1980 ء سے شاہ فیصل کالونی میں بہترین پلاؤ فروخت کررہا ہے۔یحییٰ بریانی سینٹرکے عملے کا کہنا ہے کہ یہاں پلاؤصرف بچھیاکے گوشت میں پکایا جاتا ہےاور یہی چیز ہمارے پلاؤ کو خاص بناتی ہے۔

اگر آپ یحییٰ بریانی سینٹرجائیں تو آپ کو یہاں ہر سو پھیلی حیرت انگیز خوشبو سے پتا چل جائیگا کہ ان کا پلاؤبچھیاکے گوشت سے بنا ہے۔بچھیاکے گوشت کے علاوہ پلاؤکو دوسروں سے خاص بنانے کی وجہ شاندار چاول ہیں۔

یحییٰ بریانی سینٹرکے عملے نے بتایا کہ ہم باسمتی چاول میں پلاؤ بناتے ہیں جس سے معیار اور ذائقہ دوسروں سے منفرد بن جاتا ہے۔مٹکا پلاؤ متعارف کروانے کے بعد ہمارے ریسٹورنٹ کو بہت زیادہ شہرت ملی اور اب لوگ دور دور سے ہمارا پلاؤ کھانے کیلئے آتے ہیں،یحییٰ اپنا پلاؤ 200 روپے فی پلیٹ فروخت کرتا ہے ۔

2۔ نیو الفاطمہ فوڈز

The Best Pulao In Karachiایک چھوٹے سے اسٹال سے شروع ہونیوالے نیوالفاطمہ فوڈز کی آج شہر کے مختلف علاقوں میں برانچیں موجود ہیں، نیو الفاطمہ فوڈزکے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 25 سال سے شہریوں کو لذیر کھانے فراہم کررہے ہیں ،ہم نے ایک چھوٹے سے اسٹال سے آغاز کیا اور اب خدا کے فضل سے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں بھی ہماری برانچ قائم ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا پلاؤ صرف دیسی مصالحہ جات سے تیار کیا جاتا ہے ، ہم ذائقہ یا خوشبو بڑھانے کیلئے مصنوعی فلیورز کا استعمال نہیں کرتے۔

نیو الفاطمہ فوڈزکے مالک نے بتایا کہ ہم چکن ،گائے اور بچھیا کا پلاؤ تیار کرتے ہیں اور اس کیلئے ہم باسمتی چاول کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ کراچی میں بہت کم لوگ باسمتی چاول کا استعمال کرتے ہیں اس لئے ہمارے پلاؤ کا ذائقہ اور خوشبو شہریوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔
نیو الفاطمہ فوڈزکی طرف سے شہریوں کو چکن پلاؤ2سوروپے اور بیف پلاؤ 300 روپے فی پلیٹ فروخت کیا جارہاہے۔

3۔ دی باورچی کیٹرنگ

The Best Pulao In Karachiپلاؤ پاکستان کا ایک لازمی جزو ہے لہٰذا خاص طور پر کراچی میں پلاؤ کی طرح طرح کی تراکیب ابھر کر سامنے آرہی ہیں،دی باورچی کیٹرنگ کا پلاؤ بھی کھانے والوں کو اپنی طرف کھینچ لاتاہے، قیوم آبادسی ایریامیں واقع دی باورچی کیٹرنگ کی طرف سے سادہ پلاؤ نہیں بلکہ سبز مصالحے میں بنا پلاؤفروخت کیا جاتا ہے۔

دی باورچی کیٹرنگ کے باورچی کا کہنا ہے کہ ہمارے پلاؤ میں ایک خاص ذائقے کی وجہ یہ ہے کہ اسے صرف سبز مصالحوں میں پکایا جاتا ہے ، ہم کوئی اور مصالحہ استعمال نہیں کرتے حتیٰ کہ سرخ مرچ بھی نہیں ڈالتے جس سے ہمارا پلاؤ ایک الگ رنگ اور خوشبو پیش کرتا ہے۔

دی باورچی کیٹرنگ کی جانب سے سبز مصالحوں ،اعلیٰ معیار کے چاول اور بچھیا کے گوشت سے تیار کردہ خوشبودار پلاؤ سو روپے فی پلیٹ اور 4 سو روپے کی کفایتی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔

Related Posts