آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل باجوہ، رائل ملٹری اکیڈمی، سندہسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے 5 سیاسی معاونین کا تقرر کردیا

قبل ازیں پاک فوج کے سربراہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے، یہ خطرہ علاقائی عدم استحکام کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے عراقی نیوی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Posts