میلبورن: 23 اکتوبر کو مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 ء کے گروپ مرحلے کے میچ کے ٹکٹ پانچ گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ٹکٹ صبح 11بجے بکنا شروع ہوئے اور شام 6بجے تک تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے، آئی سی سی نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ختم ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی اخبار نے رپورٹ کیا کہ ”23 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے گروپ میچ کے لیے 60,000 سے زائد پری سیل ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں تقریباً 1 لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جو اسے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیموں میں سے ایک بناتی ہے۔
مزید پڑھیں: HBLپی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 205رنز کا ہدف دیدیا