کراچی: پاکستان سپرلیگ کے 7 ویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پریکٹس میچز میں کراچی کنگز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کا مقابلہ ٹائی ہوگیا جبکہ ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو ہرادیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے پریکٹس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔ عمید آصف، الیاس، محمد بی اور طحہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز نے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر کپتان بابراعظم کے ناقابل شکست 48، شرجیل خان 46، کلارک 31، لمونوبی اور محمد نبی کے 15 رنز کی بدولت 164 رنز بنائے۔
کراچی اور اسلام آباد کے درمیان مقابلے میں نظر ثانی شدہ ہدف کی وجہ سے مقابلہ برابر ہوگیا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 7 میں شریک غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں مقابلوں کیلئے پرجوش