سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے پرانے اسٹینڈز کو خطرہ اور گراؤنڈ کی سہولیات کو ناکافی قراردیا گیا ہے۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سمیت دیگر کھیلوں کے مقامات کو فوری اَپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ناکافی بیٹھنے کی جگہ، کھانے پینے کی اشیاء کیلئے محدود سہولیات، بیت الخلاء اور ہجوم والے راستہ تنگ ہونا شامل ہیں۔
کِم کاٹن مینز ٹی 20 انٹرنیشنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اسٹینڈز میں شائقین کی حفاظت کے جدید معیارات کے مطابق نہیں، یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریاست کے بڑھتے ہوئے قرض کی وجہ سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں اہم سرمایہ کاری کو مسترد کردیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سڈنی کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو سوالیہ نشان بنایا گیا ہو۔