سندھ حکومت کا تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anti-encroachment operation continues in parts of Karachi

کراچی :سندھ حکومت کاانسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ کیاہے،متاثرین کو اب متبادل پلاٹس دیئے جائیں گے۔

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کے لیے حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیشن کا مسودہ بیرسٹر مرتضی وہاب نے تیار کیا ہے۔

کمیشن گجرنالے اور دیگر متاثرین کو متبادل80،80 گز کا پلاٹ فراہم کرے گا۔ کمیشن دیگر متاثرین کے لیے بھی متبادل پلاٹوں کا بندوبست کرے گا۔

کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے مسودہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حوالے کردیاہے۔کمیشن میں نسلہ ٹاور اور دیگر متاثرین کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی کی بربادی کی داستان

واضح رہے کہ ہزاروں نالہ تجاوزات متاثرین کو گھر، پلاٹ یا رقم دینے کیلئے حکومت سندھ نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کی بحالی اور آباد کاری کیلئے تجاویز تیار کرنے کی غرض سے کمشنر کراچی نوید شیخ کی سربراہی میں ورکنگ کمیٹی قائم کی تھی۔

کمشنر کراچی کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ افراد کی بحالی اور آباد کاری کے لئے ورکنگ پیپر پر مشتمل خاکہ تیار کر نے کیلئے اقدامات پر غور اور فیصلہ کیا گیا کہ نوٹیفکشین کے اصول و قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے 4 ہفتوں میں تجاویز تیار کر لی جائیں گی۔

Related Posts