کراچی: وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کے واقعے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، یوم سیاہ کے اعلان کے بعدمختلف علاقوں میں نا معلوم افراد کی جانب سے دکانیں بند کرانا شروع کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دکانیں بند کرانیکی کوشش کی، یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجدکے قریب نامعلوم افراد نے بازار بند کرادیا۔
اس کے علاوہ جیکب لائن کے علاقے میں بھی دکانیں بندکرائی گئی ہیں۔جبکہ کورنگی نمبر 2اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کاروباری بند کرادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر نا معلوم افراد نے کاروبار بند کرادیا، جبکہ برنس روڈ پر بند کرائے گئے کاروبار کو دوبارہ کھلوا دیا گیا ہے، رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ، ایم کیو ایم پاکستان کا کل یوم سیاہ منانے کا فیصلہ