روس نے یوکرین کے سر پر بندوق تان رکھی ہے، بورس جانسن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس نے یوکرین کے سر پر بندوق تان رکھی ہے، بورس جانسن
روس نے یوکرین کے سر پر بندوق تان رکھی ہے، بورس جانسن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیف: یوکرین پر ممکنہ حملے کے خطرات کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے روس پر سنگین اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے امریکا اور اپنے دیگر اتحادی ممالک سے یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور روس کے ممکنہ حملے کے نتیجے میں لائحہ عمل کے حوالے سے بات چیت کی۔

بورس جانسن نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ روس نے یوکرین کے سر پر بندوق تان رکھی ہے۔انہوں نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو خبردار کیا کہ اگر ان کی فوج نے یوکرین پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی تو انہیں تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین پر کسی بھی قسم کے روسی حملے کے نتیجے میں ہم مربوط اور شدید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں گے، یہ ایسی پابندیاں ہوں گی جن کا آج سے قبل روس نے کبھی سامنا نہیں کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اگر نیٹو کی افواج روس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرتی ہیں تو ان کی افواج بھی شانہ بشانہ شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں: یوکرائن پر ممکنہ حملہ، امریکی صدر جوبائیڈن کی روس کو دھمکی

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا روس کو مالیاتی ادائیگیوں کے عالمی سوئفٹ نظام سے بھی بے دخل کیا جا سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک ممکنہ ہتھیار ہو سکتا ہے اور ہم اس حوالے سے امریکا سے رابطے میں ہیں۔

Related Posts