اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو، شوکت ترین دوبارہ چیئرمین مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو، شوکت ترین دوبارہ چیئرمین مقرر
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو، شوکت ترین دوبارہ چیئرمین مقرر

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیلِ نو کردی گئی ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین دوبارہ چیئرمین مقرر کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ای سی سی کی تشکیل نو کرتے ہوئے شوکت ترین کو دوبارہ چیئرمین مقرر کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے سینیٹر شوکت ترین کو چیئرمین بنائے جانے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت ریکوڈک منصوبے کا تمام مالی بوجھ خود اٹھائے گی۔وزیر اعظم

سال2021کورونا کے باوجود ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے انتہائی سود مندثابت ہوا

قبل ازیں شوکت ترین کو غیر منتخب شخصیت ہونے کے باعث وزارتِ خزانہ سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیرِ اقتصادی امور کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔شوکت ترین کو چیئرمین کا عہدہ ایک بار پھر دے دیا گیا ہے۔ 

 پی ٹی آئی حکومت نے ایک سینیٹر کی نشست پر شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا۔ پیر کے روز شوکت ترین کو وزیرِ خزانہ و ریونیو کا قلمدان سونپا گیا۔ای سی سی کی چیئرمین شپ کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ 

وفاقی وزیر بننے کے بعد شوکت ترین نے مشیر خزانہ کا عہدہ چھوڑ دیا۔ پہلی بار شوکت ترین رواں برس 17 اپریل کو وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 16اکتوبر کو غیر منتخب شخصیت ہونے کے باعث انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ 

Related Posts