شاہ فیصل کالونی نمبر 1کا قدیمی مزید اربیف پلاؤ، شہریوں کیلئے بہترین ناشتہ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ فیصل کالونی نمبر 1کا قدیمی مزید اربیف پلاؤ، شہریوں کیلئے بہترین ناشنہ بن گیا
شاہ فیصل کالونی نمبر 1کا قدیمی مزید اربیف پلاؤ، شہریوں کیلئے بہترین ناشنہ بن گیا

کراچی: شہر قائد میں یوں تو بہت بڑے بڑے ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں پر مزیدار پلاؤ دستیاب ہوتا ہے، مگر جو بات شاہ فیصل کالونی نمبر 1میں موجود انور صاحب کے پلاؤ کی ہے، اس کی بات ہی کچھ اور ہے، ان کا پلاؤ نہایت چٹ پٹا اور مزیدار ہوتا ہے جسے کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹنے رہ جاتے ہیں۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے انور صاحب نے بتایا کہ انہیں یہاں پلاؤ کا ٹھیلا لگاتے ہوئے 38سال گزر چکے ہیں، وہ صبح سویرے پلاؤ کا ٹھیلا لگاتے ہیں، جبکہ صبح 10بجے تک ان کا سارا پلاؤ ختم ہوجاتا ہے، کیونکہ پلاؤ کھانے کے شوقین صبح سویرے ان کے ٹھیلے پر پلاؤ کھانے پہنچ جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پلاؤ کھانے کے شوقین ان کے ٹھیلے سے ایک ایک کلو پلاؤ کھا تے ہیں، جب کہ ان کے پاس بیف پلاؤ اور زردہ دستیاب ہوتا ہے، ایک پاؤ سادہ پلاؤ 60روپے جبکہ بیف پلاؤ ایک پاؤ80روپے میں دستیاب ہوتا ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں اس قدر سستا پلاؤ عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، انور صاحب نے بتایا کہ ہم گائے کا گوشت استعمال کرتے ہیں جبکہ کلے کا گوشت استعمال نہیں کرتے۔

انور صاحب کے پلاؤ کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا پلاؤ چٹ پٹا اور مصالحہ دار ہوتا ہے، جبکہ کم قیمت ہونے کے باعث لوگ مزید پلاؤ کھانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

Related Posts