لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: دھند کے باعث لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور آنے والی متعدد پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دوحہ سے لاہور آنے والی بین الاقوامی پرواز QR 628 کو بھی اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”بہتری کے بعد فلائٹ آپریشن کو معمول پر لایا جائے گا۔”علاقے میں بارش کی پیشین گوئی ہے، اگر بارش شروع ہوتی ہے تو دھند چھٹ جائے گی۔

پنجاب کے دارالحکومت کو موسم سرما کے شروع میں دھند کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کچھ سالوں سے سموگ اور آلودگی نے اس خطے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ مسلسل سموگ اور فضائی آلودگی کے باعث حد نگاہ محدود ہوجاتی ہے، جس کے نتیجے میں حفظان صحت کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے جہاں ہوا کا معیار بدترین ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی والے ہوجائیں تیار،شہرمیں کالے بادلوں نے انٹری دےدی

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، لاہور 453 ریڈنگز کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے اور کولکتہ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔