کراچی سے بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری، نکاسئ آب کا نظام تباہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EFP Calls for Independent Investigation Under Judiciary Oversight of Budgets Spent on Development of Karachi

کراچی میں  بارش کا سلسلہ تھم گیا ، سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا پانی نکالنے کا کام جاری ہے تاہم اِس دوران نکاسئ آب کا نظام تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  بارش سے ہونے والی تباہ کاریوں پر شہری پہلے ہی پریشان ہیں کہ اس دوران شہر بھر میں ابلتے ہوئے گٹر اور سیوریج لائنوں کے مسائل نے سر اٹھانا شروع کردیا۔

بارش کے پانی کو سیوریج لائنوں کے ذریعے نکالنے کے باعث پورے شہر کا نکاسئ آب کا نظام درہم برہم ہوگیا، ایف بی ایریا اور گلبرگ ٹاون کی گلیاں سیوریج کے تعفن زدہ پانی سے بھر گئیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں سخت تعفن پھیل گیا جس سے شہریوں کا براحال ہے، وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔ کراچی میں حسین آباد، دستگیر، عزیز آباد اور ایف بی ایریا میں صورتحال خوفناک ہے۔

نارتھ کراچی، ناظم آباد، لیاقت آباد اور دیگر قریبی علاقوں میں بھی گٹر ابل پڑے، شہری بدبو اور گندے پانی کے جگہ جگہ کھڑا ہونے سے سخت پریشان ہیں۔

دوسری  جانب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بجائے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو اینڈ ایس بی) نے صورتحال کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں پر عائد کردی ہے۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کو نکالنے کیلئے سیوریج لائنوں کو نہیں بنایا گیا، جب بارش کا پانی برساتی نالوں کی بجائے سیوریج لائنوں سے نکالا جائے گا تو اس کا یہی نتیجہ برآمد ہوسکتا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موبائل سروس بحال نہ ہوسکی

Related Posts