قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پری زاد کے مداح نکلے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پری زاد کے مداح نکلے
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پری زاد کے مداح نکلے

لاہور: پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ڈرامہ سیریل پری زاد کو دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے جس کی تعریفیں ہونے لگیں، کھیل کے میدان سے بھی ستائشی پیغام موصول ہونے لگے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پری زاد کے مداح نکلے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل پری زاد ایک سانولی رنگت کے مالک اور بظاہر معمولی شکل و صورت کے مالک شخص کی کہانی پر مبنی ہے جسے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سراہا۔ پری زاد کو بالی ووڈ اور پاکستانی اداکاروں نے بھی پسند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پری زاد اور ناہید کی شاندار گفتگو نے مداحوں کے دل جیت لیے

پری زاد کی شہرت بھارت تک پہنچ گئی، بالی ووڈ اداکار بھی تعریف پر مجبور

حال ہی میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں کپتان سرفراز احمد سے شاعری کے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا آپ غمگین شاعری کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں آج کل پری زاد کی محبت میں شاعری کر رہا ہوں کیونکہ میں اس شخص کے کردار سے بڑا متاثر ہوں۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میں آج کل ڈرامہ سیریل پری زاد دیکھ رہا ہوں اور اس کی مختلف قسطیں پسند کر رہا ہوں۔ میں پری زاد کے علاوہ دیگر پاکستانی ڈرامے بھی دیکھتے ہوئے گھر پر اپنا اچھا وقت گزار رہا ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار ہاشم ندیم کی تخلیق ڈرامہ سیریل پری زاد کی شہرت بھارت تک پہنچ گئی، بالی ووڈ اداکار وکرم کپاڈیہ بھی پری زاد کی تعریف پر مجبور ہو گئے جس کی کردار نگاری خوبصورت قرار دی گئی۔

 ڈرامہ سیریل پری زاد نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے اردو سمجھنے والے ناظرین و سامعین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ دلچسپ طور پر ڈرامے کی شہرت بھارت میں بھی پہنچ گئی۔ کچھ روز قبل وکرم کپاڈیہ نے ڈرامے میں کی جانے والی حقیقت سے قریب اداکاری کی تعریف کی۔

Related Posts