بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ساتھ کراچی پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sania Mirza reaches Karachi

کراچی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جمعہ کواپنے شوہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ کراچی پہنچ گئیں۔

ایئرپورٹ پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آ کر ہمیشہ خوشی محسوس کرتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کاکہنا تھا کہ کراچی کی بریانی ان کی پسندیدہ ڈش ہے اور ہمیشہ پاکستان میں قیام کے دوران بریانی کالطف اٹھاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ’آئی فون لاک اسکرین‘ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر شعیب ملک شادی کے بعد دبئی میں مستقل قیام پذیر ہیں اور دبئی حکومت کی جانب سے انہیں گولڈن ویزا بھی دیا جاچکا ہے۔

شعیب ملک ان دنوں پاکستان میں مختلف برانڈز کے فوٹو شوٹس میں مصروف ہیں اور گزشتہ دنوں اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ ان کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

عائشہ عمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شعیب ملک کے ساتھ اپنی رومانوی اور گلیمرس تصویر شیئر کی تھیں۔ شعیب اور عائشہ کی یہ سیزلنگ تصاویر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ،شعیب ملک اور عائشہ عمر کی یہ تصاویر ایک مقامی میگزین کیلئے بنائی گئی تھیں۔

عائشہ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی جیت کے بعد کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل کے دن عائشہ نے شعیب ملک کے ساتھ سوئمنگ پول میں کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

Related Posts