لوئر کوہستان میں ریسکیو ٹیم نے 11 افراد سمیت ایک بے زبان بلی بھی بچائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ملکی میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کیا، ہزاروں املاک تباہ کردیں، وہیں لاکھوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
ایک جانب پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکسستانیوں کی جانب سے اپنے تباہ حال بھائیوں کو امداد کی جارہی ہے، تو وہیں ریسکیو رضا کار بھی اپنی جان ہتھیلی پر لئے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کو پہنچ رہے ہیں۔
حالیہ سیلاب میں ریسکیو اہلکاروں نے نہ صرف انسانوں کو بچایا بلکہ بے زبان جانوروں کو بھی حتی الامکان کوشش کرکے بچایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ریسکیو رضا کار ایک بلی کو سیلابی ریلے سے بچا کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کررہا ہے۔
یہ واقعہ لوئرکوہستان کے کیال پھچھگئی کے مقام پر پیش آیا، جہاں محصور افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔
ریسکیو1122 نہ حالیہ سیلاب میں نہ صرف انسانوں کو بچایا بلکہ بے زبان جانداروں کو بچانے کےلیے بھی ریسکیو1122
جی ہاں ریسکیو1122 کے جوان نے کیال بادشاگئی میں بھپرے سیلابی ریلے اور دریا میں طغیانی کے دوران پرخطر اندازمیں بلی کو دریا کنارے محفوظ مقام پرمنتقل کیا#FloodReliefOperations pic.twitter.com/YnIZlwtlBS
— KP_Rescue1122 (@KPRescue1122) August 30, 2022