راولپنڈی، مدرسے کی کمسن طالبہ سے زیادتی، دینی معلم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، مدرسے کی کمسن طالبہ سے زیادتی، دینی معلم گرفتار
راولپنڈی، مدرسے کی کمسن طالبہ سے زیادتی، دینی معلم گرفتار

راولپنڈی: دینی مدرسے کی کمسن طالبہ سے زیادتی کے جرم میں معلم مفتی شاہنواز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودھائی میں مدرسے کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کے معاملے پر پولیس نے مدرسہ ضیاء البنات کے مہتمم ملزم مفتی شاہنواز احمد کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 893 درج کی گئی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتاری سے بچنے کیلئے مزاحمت کے مقدمے میں گرفتار کیا۔ ملزم نے عدالت سے 376 کی دفعات کے مقدمے میں عبوری ضمانت کروا لی تھی۔ تفتیش کے دوران یہ معاملہ سامنے آنے پر ایف آئی آر کی دفعات میں اضافہ کیا گیا۔

سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی راول نے مقدمات کی تفتیش کی براہِ راست نگرانی شروع کردی ہے تاکہ کمسن طالبہ سے زیادتی کے مرتکب ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جاسکے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں دینی مدرسے کے مفتی نے 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ 

قبل ازیں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں دینی مدرسے کے معلم مفتی شاہنواز نے 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کی جس کا مقدمہ 2 روز قبل درج کیا گیا۔

کچھ وقت تک ملزم مفتی شاہنواز پیر ودھائی کے علاقے میں رہا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شام کے وقت مدرسے سے فرار ہوا جسے مبینہ طور پر متعلقہ تھانے کی معاونت حاصل تھی۔

مزید پڑھیں:  مفتی کی 16 سالہ طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج، ملزم فرار

Related Posts