پاکستانی خواتین خود کو ہراسانی سے کیسے بچاسکتی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں رواں سال اب تک صرف سندھ میں خواتین کے خلاف تشدد یا بدسلوکی کے 10 ہزار شکایات درج کروائی گئی ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں صورتحال اسے کئی گنا زیادہ تشویشناک ہے، بدقسمتی سے پاکستان کی سڑکیں اب خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہیں۔ نور مقدم کی عصمت دری اور خوفناک قتل کا کیس کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ اس کو بھی باقاعدہ دھمکیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔

پاکستان میں ہر روز ، ایک نیا اور بدترین کیس سامنے آتا ہے جس میں کسی عورت ، بچے ، یا نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی اور وحشیانہ تشددکیا جاتا ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ کیسزدن بدن بڑھ رہے ہیں اور مجرموں کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی جارہی۔

خواتین خوف کی وجہ سے باہر جانا ترک نہیں کرسکتیں نہ ہی خود کو گھروں میں ہمیشہ کے لیے قیدکرسکتی ہیں۔ خواتین کو روزکسی نہ کسی ضرورت کے تحت گھروں سے نکلنا پڑتا ہے لیکن معاشرے میں ہونیوالے شرمناک واقعات نے عورتوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
ملک میں ہونیوالے جنسی زیادتی اور ہراسانی کے واقعات میں خواتین ان 6 طریقوں پر عمل کرکے خود کو کسی حد تک محفوظ بناسکتی ہیں۔

1۔ٹیزر گن۔Taser gunیہ ایک ایسا پستول ہے جو بجلی کے جھٹکے یا زیادہ نقصان پہنچائے بغیر کسی شخص کو بے ہوش کر دیتا ہے، موجودہ حالات میں جتنی جلدی ممکن ہو ایک ٹیزر گن خریدیں اور اسے اپنے ساتھ بیگ میں رکھیں۔ چونکہ پاکستان میں عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے خواتین کو ٹیزر گن اپنے ہینڈ بیگ میں لازمی رکھنی چاہیے ، آپ اسے آن لائن یاکسی دکان سے بھی خرید سکتی ہیں۔

2۔کالی مرچ کااسپرے۔کالی مرچ کا اسپرے خواتین کو اپنے دفاع کے لیے مدد فراہم کرسکتا ہے ، وہ خواتین جو اکیلے سفر کرتے ہوئے یا کسی اجنبی کے ساتھ خطرہ محسوس کر رہی ہیں انہیں حفاظتی طور پر اسے اپنے بیگ میں رکھنا چاہیے۔ یہ مکمل طور پر قانونی ہے اور زیادہ نقصان دہ بھی نہیں ہے تاہم یہ آپ کو وقتی طور پر مشکل سے بچاسکتا ہے۔

3۔گھریلو ساختہ مرچ اسپرے۔Homemade pepper spray
اگر ہم خواتین کے بچاؤ سے متعلق اقدامات کے حوالے سے بات کریں تو کئی چیزیں مہنگی ہوسکتی ہیں جنہیں خریدنا شائد ہر کسی کیلئے ممکن نہ ہولیکن مرچ کا اسپرے آپ خود اپنے گھر پر بھی تیار کرسکتی ہیں جو بہت کم پیسوں میں بن جائیگا۔

آپ کو صرف تیل ، کالی مرچ ، لال مرچ پاؤڈر اور پانی کا مرکب بناناہے جس کوآپ اسپرے کی بوتل میں اپنے ساتھ رکھ سکتی ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپ اس کو باآسانی استعمال کرسکتی ہیں ۔

4۔اپنی لوکیشن ہمیشہ شیئرکریں۔اکیلے سفر کے دوران رکشہ،ٹیکسی یا آن لائن سواری کے استعمال سے قبل ڈرائیور کی تفصیلات اور اپنی لائیو لوکیشن اپنے اہل خانہ سے شیئر کریں اور اس کو اپنی عادت اور معمول کا حصہ بنالیںتاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپ کو فوری مدد مل سکے۔

5۔اپنا بچاؤیاسیلف ڈیفنس۔خواتین کو اپنے بچاؤیاسیلف ڈیفنس کیلئے ٹریننگ حاصل کرنی چاہیے اور ہتھیارچلانا بھی سیکھنا چاہیے جبکہ کچھ جسمانی مشقوں کے ذریعے آپ کو ضرورت کے وقت اور انتہائی ہنگامی حالات میں اپنے دفاع میں مدد مل سکتی ہے۔

6۔ہیلپ لائن پر کال کریں۔وزارت انسانی حقوق نے خواتین اور بچوں سے متعلقہ شکایات وصول کرنے کے لیے اپنی باقاعدہ ہیلپ لائن 1099 بنادی ہے، خواتین کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے ہواس پر قابو رکھیں اور ہیلپ لائن پر کال کرکے مدد طلب کریں تاکہ آپ کو کسی بھی ناگہانی آفت سے بچایا جاسکے۔

Related Posts