راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 3000 پتنگوں کے ساتھ ساتھ 300 کیمیکل ڈوریں بھی برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کیا جس کیلئے ایس ایچ او آر اے بازار آصف سجاد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کی۔
غیر قانونی پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی کے دوران پتنگ فروش عبدالخالق کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے 3 ہزار پتنگیں اور 3 سو کیمیکل ڈوریں برآمد ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئل ٹینکر ز کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، ہائی وے بند کرنے کی دھمکی