رانا شمیم توہینِ عدالت کی فردِ جرم مؤخر، کاؤنٹر حلفی بیان جمع کرانے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا شمیم توہینِ عدالت کی فردِ جرم مؤخر، کاؤنٹر حلفی بیان جمع کرانے کا حکم
رانا شمیم توہینِ عدالت کی فردِ جرم مؤخر، کاؤنٹر حلفی بیان جمع کرانے کا حکم

 اسلام آباد: معزز عدالتِ عالیہ نے رانا شمیم توہینِ عدالت کیس میں تمام فریقین کو کاؤنٹر بیانِ حلفی داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان اور میر شکیل الرحمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی، عامر غوری اور رانا شمیم کی خبر کی اشاعت کے ذمہ دار معروف صحافی انصار عباسی حاضر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ کا 50واں یومِ شہادت، فضائیہ کی ویڈیو ریلیز

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

مقدمے کی سماعت کے دوران  اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے درخواست میں کہا اصلی بیان حلفی پوتے کو بھیجنا تھا، درخواست کے مطابق بیان حلفی 3دن میں آتا ہے، جس پر معزز جج نے کہا کسی کی ذاتی دستاویز شائع کرنا خلاف قانون ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ صحافیوں کا کوڑے کھانا حقیقت ہے، کیا رانا شمیم کی خبر صحافتی قوانین کے خلاف نہیں؟ رانا شمیم نے تحریری جواب میں بیانِ حلفی کو ذاتی دستاویز قرار دیا۔ کیا ذاتی دستاویز شائع کی جاتی ہے؟

معروف صحافی ناصر زیدی نے کہا کہ صحافی ک کام حقائق بیان کرنا ہے۔ اٹارنی جنرل کا رانا شمیم کے تحریری جواب کو پڑھنے کے بعد کہنا تھا کہ رانا شمیم میڈیا میں خبر شائع کرانے کے حق میں نہیں تھے۔ میڈیا میں اشاعت کیسے ہوئی؟ یہ رانا شمیم بتائیں گے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے فریقین پر فردِ جرم عائد کرنے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خبر سے عوام کے دلوں میں وہم پیوا ہوا۔ انصار عباسی کی جھوٹی خبر نے سچ کو جھوٹا کردیا اور اب سچ جھوٹ ہوگیا۔ عوام کو جھوٹ سچ لگ رہا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ خبر ٹھیک سمجھتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو عالمی قوانین کے تحت سمجھائیے۔ عدالت کو مطمئن کریں۔ لوگ عدلیہ پر اعتماد نہ کریں، یہ برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ یہ ہائیکورٹ ہے اور یہاں میرا احتساب ہوگا۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے وکیل کے متعلق استفسار کیا۔ رانا شمیم نے وکیل کے متعلق بتایا کہ وہ راستے میں ہیں۔ عدالت نے انصار عباسی سے کہا کہ ہم سے اور آپ سے زیادہ یہاں عوام اور سائلین کی اہمیت ہے۔

بعد ازاں عدالت نے توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے تمام فریقین کو ہدایت کی کہ کاؤنٹر بیانِ حلفی جمع کرائیں۔ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ رانا شمیم کا اصل بیانِ حلفی آئندہ سماعت میں پیش کردیا جائے گا۔ سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ 

Related Posts