لندن:ملکہ برطانیہ نے سوشل میڈیا مینیجر کی آسامی کے لیے باصلاحیت نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے، ملکہ برطانیہ کو ان دنوں سوشل میڈیا کے ایسے ماہر کی ضرورت ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے فالوورز کو بڑھا سکے۔
ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو ہفتے میں پانچ روز اور 8 گھنٹے کام کرنا ہوگا جس کے عوض اسے 45 سے 50 ہزار پانڈ ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 92 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواہش مند افراد 24 دسمبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد جنوری 2020 میں انہیں شاہی محل میں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا.
رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 41 لاکھ کے قریب ہے جبکہ انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی انہیں بے شمار لوگ فالو کرتے ہیں اگر آپ اچھے انداز سے بولنے اور نئے نئے آئیڈیاز سوچتیاور سوشل میڈیا کی تکنیکی مہارت رکھتے ہیں تو آپ بھی ملکہ برطانیہ کے پاس ملازمت کرسکتے ہیں جو یقینی طور پر مستقبل کے لیے شاندار ہوگی۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے میں مالی بے قاعدگیوں اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کا انکشاف