پاکستانی ستاروں سے بھرپور قاتل حسیناؤں کے نام کاٹیزر زی 5 پر ریلیزکر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ڈرامہ قاتل حسیناؤں کے نام کاٹیزر زی 5 پر ریلیزکر دیا گیا
پاکستانی ڈرامہ قاتل حسیناؤں کے نام کاٹیزر زی 5 پر ریلیزکر دیا گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں سے بھرپور ڈرامہ سیریز قاتل حسیناؤں کے نام کا ٹیزر بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار احسن خان، عثمان خالد بٹ، شہریار منور، سلیم معراج، سمیعہ ممتاز، صنم سعید، ثروت گیلانی اور مہربانو سمیت دیگر اداکاروں نے ڈرامہ سیریز قاتل حسیناؤں کے نام میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چڑیلز کی اداکارہ یسریٰ رضوی کی بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب سیریز چڑیلز میں نازیبا جملوں کا استعمال، عوام میں غم و غصے کی لہر

View this post on Instagram

 

A post shared by ZEE5 (@zee5)

اس کے علاوہ ڈرامہ سیریز قاتل حسیناؤں کے نام کی کاسٹ میں فائزہ گیلانی، رانا ظفر اور ایمان سلیمان نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ زی 5 پر جاری کیے گئے ٹیزر سے پتہ چلتا ہے کہ قاتل حسیناؤں کے نام کی کہانی کرائم اور گلیمر پر مبنی ہے۔

قبل ازیں زی 5 نے پاکستانی ویب سیریز چڑیلز کو بھی نشر کیا تھا اور قاتل حسیناؤں کے نام بھی اسی قسم کی سیریز محسوس ہوتی ہے جس میں رواں ماہ 10 دسمبر سے  7 خواتین کی 6 مختلف کہانیاں دکھائی جائیں گی جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی اسٹریمنگ سروس پر نشر ہونیوالے ویب سیریز چڑیلز میں نازیبا جملوں اور اخلاق باختہ موضوعات پر پاکستان میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ویب سیریز بھارتی اسٹریمنگ سروس زی 5 پر نشر کی گئی۔ 

سیریز کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو دھوکہ دہی کرنیوالے شوہروں کو پکڑنے کے لئے کپڑے کی دکان کی آڑ میں جاسوس ایجنسی کھولتی ہیں۔سیریز میں ہم جنس پرستی ، جنسی استحصال ، مردانہ تسلط اور دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

Related Posts