بھارت کا کٹھ پتلی میڈیا مولانا فضل الرحمان کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کا کٹھ پتلی میڈیا مولانا فضل الرحمان کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان
بھارت کا کٹھ پتلی میڈیا مولانا فضل الرحمان کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان

صوبہ پنجاب کے وزیر برائے کالونیز  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کر رہے ہیں جبکہ بھارت کا کٹھ پتلی میڈیا انہیں ہیرو بنا کر پیش کرنے میں مصروف ہے۔

 وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مؤقف کی تعریف پوری دنیا میں ہو رہی ہے جبکہ انہوں نے بھارت پر مسلط مودی حکومت کا چہرہ بے نقاب کردیا اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بہترین کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم کمزور طبقے کی مدد کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خاندان کے 10 سے 30 افراد ان کے پاؤں پر پاؤں رکھ کر حکومت میں آئے جبکہ مولانا خود سر کےبالوں سے لے کر پاؤں کے ناخن تک بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے آزادی مارچ کے شرکاء کو ڈنڈے لانے پر اکسایا ہے۔

مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہےجبکہ مولانا پیسوں کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کا استعمال کر رہے ہیں اور دوسری طرف اس کے برعکس ابو بچاؤ تحریک چلائی جار ہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صوبہ پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان  کے بیٹے   کے نمبر غیر قانونی طور پر بڑھائے گئے ۔فزکس پریکٹیکل میں فہد حسن چوہان نے 14 نمبر حاصل کیے تھے جنہیں بڑھا کر 30 کردیا گیا۔

انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ جانے کے بعد تصدیق ہوئی  کہ  ہیڈ ہیڈ ایگزمنر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر سلیم رمضان نے غیر قانونی طور پر نمبر بڑھانے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جبکہ سب ایگزامنر نے نمبروں میں اضافے سے اتفاق نہیں کیا، تاہم ان کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر غیر قانونی طور پر بڑھائے گئے۔انکوائری رپورٹ

Related Posts