نواز شریف کے لیے دُعا گو، ہمارا شریف خاندان سے ذاتی اختلاف نہیں۔ فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کے لیے دُعا گو، ہمارا شریف خاندان سے ذاتی اختلاف نہیں۔ فواد چوہدری
نواز شریف کے لیے دُعا گو، ہمارا شریف خاندان سے ذاتی اختلاف نہیں۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا شریف خاندان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی صحت کے لیے دُعا گو ہیں، خدا انہیں صحت دے۔

یہ بھی پڑھیں: علاج کی بہترین سہولت سابق وزیر اعظم نواز شریف کا حق ہے۔شہباز شریف

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اور شریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، تاہم ہمارا اختلاف ان سے پالیسیوں اور ذاتی مفاد پر مبنی سیاست کے حوالےسے ضرور رہا  ہے اور ان اختلافات کو ذاتی نہیں کہا جاسکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے  کہا کہ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

ٹوئٹر پراپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہیں ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے ،قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکلنا۔

مزید پڑھیں: شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ، فواد چوہدری

Related Posts