کراچی ائیرپورٹ، لوٹ مار میں ملوث پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ائیرپورٹ، لوٹ مار میں ملوث پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار
کراچی ائیرپورٹ، لوٹ مار میں ملوث پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

لوٹ مار، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث پولیس اہلکار کو کراچی ائیرپورٹ پر ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار نوید احمد کو ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان ائیرپورٹ پولیس سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کے تھانہ جات کو مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اخروٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد، ملزم گرفتار

ایس ایس یو کے گرفتار اہلکار نوید عرف کمانڈو کے ہمراہ دیگر پولیس اہلکار بھی وارداتوں میں ملوث نکلے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹی گئی رقم اور ڈیجیٹل کیمرے برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ائیرپورٹ آپریشن اور تفتیش نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس یو کے اہلکار نوید عرف کمانڈو اور ساتھیوں کو گرفتار کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایس آئی یو  اور سی آئی اے نے شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنلز، 1 منشیات فروش اور 1 ڈکیت کو گرفتار کر لیا۔

ایس آئی یو نے گزشتہ ماہ نارتھ کراچی، منگھوپیر اور رضویہ سے دو اسٹریٹ کرمنلز سعید خان اور فیضان، ایک منشیات فروش نوید حسین اور ڈکیتی کیس سے مفرور سکندر علی کو گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم منشیات فروشی کے ساتھ اپنے ساتھی نعمت اللہ کے ہمراہ ڈکیتیاں بھی کرتا تھا۔

Related Posts