عمران خان کی بارودی سرنگوں کے باوجود معیشت بہتر ہورہی ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی بارودی سرنگوں کے باوجود معیشت بہتر ہورہی ہے جبکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ غیر معمولی واقعہ تھا جبکہ وفاقی حکومت کو 1 سال مکمل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف کی دنیا بھر میں شرح سود گرنے کی پیش گوئی

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے وقت حالات انتہائی مخدوش تھے۔ حکومت کو متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران نیازی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی غیر معمولی تھی۔

پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ کامیابی کی وجہ صرف یہ نہیں تھی کہ عدم اعتماد کے بعد اقتدار پی ڈی ایم کو مل گیا  بلکہ ملک کی کم و بیش تمام سیاسی قوتیں غیر مقبول حکومت کے خلاف آئینی طریقے سے اکٹھی ہوئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ وہ موقع تھا جب تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا جس کیلئے پارلیمان کا فورم استعمال کیا گیا جبکہ تمام جماعتوں کے منشور ایک دوسرے سے مختلف تھے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے قومی محاذ پر یکجہتی دکھائی جس سے سیاسی انقلاب کی جانب اہم پیشرفت ہوئی۔ محاذ آرائی کے برعکس تمام جماعتوں میں سیاسی مصالحت اور تعاون کی سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا۔

معیشت کے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں اور عالمی تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود بھی پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ دیوالیہ ہونے کی پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ 

Related Posts