اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کررہی ہے، دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا، تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم کی معیشت میں حاصل کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر ترجمانوں کو بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کل بروز منگل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر پریس کانفرنس کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کررہی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کروائی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا، تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر