اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کی تکمیل پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، راہداری بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر مکمل کئی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کرتار پور راہداری پر سکھ یاتریوں کے خیرمقدم کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے ریکارڈ مدت میں راہداری مکمل ہونے پر منصوبے میں شامل اداروں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
مزید پڑھیں : آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے2 دن کی مہلت
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے۔
سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے۔ pic.twitter.com/2rkHfsyztM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 3, 2019