پی ایس ایل 7، پشاور زلمی کا کوئٹہ سے دلچسپ مقابلہ، گلیڈی ایٹرز کو شکست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7، پشاور زلمی کا کوئٹہ سے دلچسپ مقابلہ، گلیڈی ایٹرز کو شکست

کراچی: پی ایس ایل 7 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ سے دلچسپ مقابلے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ 191 رنز کا مشکل ہدف پورا کرتے ہوئے پشاور کی ٹیم 5 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ 191 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا ہوا۔ حسین طلعت نے 52 رنز بنائے۔ کپتان شعیب ملک کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو جیتنے کیلئے 191رنز کا ہدف دیدیا

میچ کی ابتدا سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے اچھے رنز بنائے اور مشکل ہدف دینے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔ 20 اوورز میں 191 رنز کا تعاقب شروع کرنے کے بعد پشاور زلمی نے بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اوپنرز ٹام کوہلر اور حیدر علی بالترتیب 22اور 30 رنز بنا کر گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان شعیب ملک 32 گیندوں پر 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا دوسرا میچ ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو جیتنے کیلئے 191رنز کا ہدف دیا۔ زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کردیا اور ابتدا ہی سے احتیاط کے ساتھ ٹارگٹ کا تعاقب کیا۔

 پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کی۔احسن علی اور ول اسمیڈ نے 155 رنز کی شاندار پارٹنرشپ سے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ ہدف عبور کرنا ابتدائی طور پر مشکل ثابت ہوا تاہم کھلاڑی ڈٹ گئے۔

Related Posts