ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج سے ڈر کر اور خوفزدہ ہو کر رہو جبکہ پاکستانی قوم تمہارے پٹے ہوئے پراپیگنڈے کو اہمیت نہیں دیتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز بیانیہ پاکستانی جوانوں نے مسترد کردیاہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا آر ایس ایس دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو رپورٹ کرنا چاہئے، جو پہلے ہی عالمی ہیڈ لائنز بنی ہوئی ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے ردِ عمل دینے کے ساتھ ساتھ اس خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان پر دہشت گردوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا جس کا ترجمان پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔
Stay alert being fearful of Pak Army. Pakistani youth doesn’t give a hoot to your beaten provocative narrative. Meanwhile do report Hindutva obsessed RSS terrorists’ activities in IOJ&K and across India already making global headlines.#BeginningOfEnd#PakistanZindabad https://t.co/dmDohnCImc
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) December 28, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آر ایس ایس ایجنڈا بھارت کو اس کے اختتام کی طرف لے جائے گا، جس کی ابتدا ہوچکی ہے۔
ٹوئٹر پر دو روز قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ شب بھارت کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہندو انتہا پسند آر ایس ایس کی انتہا پسند فوج پریڈ کرتی ہوئی دکھائی گئی۔
مزید پڑھیں: آر ایس ایس ایجنڈا بھارت کا اختتام لائے گا۔میجر جنرل آصف غفور