کھٹمنڈو: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے آج دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرکے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان شہروز کاشف نے دُنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ 19 سالہ نوجوان کوہ پیما کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی پر یہ دوسری کامیابی ہے۔
قبل ازیں نوجوان کوہ پیما کاشف شہروز نے 17 سال کی عمر میں براڈ پیک نامی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی کو سر کیا۔ انہوں نے نیپال میں واقع 8 ہزار 848 میٹر بلند دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر نیپال نے 3 بھارتی کوہ پیماؤں پر 6 سال کےلیے پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں برس فروری کے دوران نیپال کے محکمہ سیاحت نے 3 بھارتی کوہ پیماؤں پر 6 سال کے لیے پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں 2016 میں دیے گئے سرٹیفیکٹ بھی واپس لے لیے۔
مزید پڑھیں: ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرنے کاجھوٹادعویٰ،3 بھارتی کوہ پیماؤں پر پابندی عائد