کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کو کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کی گئی ہے۔
آج تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی روانہ ہوجائیں گے، جن کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آیا وہ اور آفیشلز قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد وطن چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 14کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزکھیلنے کو تیار نہیں تھی اور پی سی بی مہمان ٹیم کو سیریز کھیلنے پر قائل نہ کرسکا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کے 21 کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے آئے تھے جس میں 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ ایک ویسٹ انڈین پلیئر انجری کے باعث دورے سے باہر ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پری زاد کے مداح نکلے