اوآئی سی کی فلسطینی علاقوں پراسرائیلی جارحانہ حملوں کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوآئی سی کی فلسطینی علاقوں پراسرائیلی جارحانہ حملوں کی مذمت
اوآئی سی کی فلسطینی علاقوں پراسرائیلی جارحانہ حملوں کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحانہ حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔

فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل جارحانہ حملے جاری ہیں، جس میں 9 اگست کو تین فلسطینی  شہری قتل جبکہ  دیگر 70  زخمی ہوئے۔ اس اقدام کی  او آئی سی کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق او آئی سی نے  نابلس شہر پر یلغار کے دوران فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کو تباہ کرنے کے اسرائیلی اقدام پر بھی سخت خفگی کا اظہار کیا ہے۔

 او آئی سے کے مطابق اس گھناؤنے جرم کی مکمل ذمے داری قابض اسرائیلی حکام پر عائد ہوتی ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل دہشت گردی، جارحیت اور ان کی جڑیں مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

او آئی سی نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کرکے اسرائیل کے جارحانہ حملے اور مجرمانہ سرگرمیاں بند کرائے۔ حملے کرنے والوں کا احتساب کرے اور فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Posts