نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 18سال بعد پاکستان میں قدم رکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cricketers express excitement to welcome New Zealand after 18 years

راولپنڈی:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈکرلیا،کیوی کرکٹ ٹیم چارٹر فلائٹ بی جی 4031 کے ذریعے اسلام آباد پہنچی۔مہمان ٹیم کوکورونا منفی آنے پر پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔

پوری قوم کی طرح مینز اور ویمنز کرکٹرز بھی 18 سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمدپر مسرور ہیں۔دونوں ممالک کے مابین3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل تاریخی سیریز کا آغاز 17 ستمبرکو راولپنڈی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو غیرمعمولی سیکورٹی فراہم کی جائے گی، فواد چوہدری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جب پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف کلین سوئیپ کیا تھا۔

اس کے بعد پاکستان نے اٹھارہ سال میں تین مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم تینوں مرتبہ سیریز کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔

مہمان ٹیم کے ایک طویل عرصہ بعد پاکستان آمد پر کرکٹ حلقے خوش اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اس موقع پر مینز اور ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار ہے۔

Related Posts