ہنی مون کیلئے ترکی جانیوالی حریم شاہ کی مساج کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استنبول: پاکستان میں سیاسی رہنماء سے شادی کے دعوؤں کے بعد ہنی مون کیلئے ترکی جانیوالی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی مساج کروانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر مداح آگ بگولہ ہوگئے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جبکہ حال میں انہوں نے ترکی کے ایک مساج پارلر میں مساج کروایا جس پر مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں ایک نوجوان ٹک ٹاکر حریم شاہ کا مساج کررہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس میں شدید ردعمل کا ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ تنازعات کی شکار پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی گزشتہ ماہ سوئمنگ پول میں نہانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں ، تاہم انہوں نے کسی ہوٹل کے سوئمنگ پول میں نہانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:فریال محمود نے ایک بار پھر نیم عریاں لباس میں تصویر شیئر کردی

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے بلیک کلر کی ٹی شرٹ پہن رکھی جبکہ رائل بلو کلر کا ہیئر کیپ ان کے ہاتھ تھا جسے وہ پانی سے نکلتے ہوئے سر پر پہن لیتی ہیں۔ تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ پر کافی تنقید بھی ہو رہی ہے۔

Related Posts