اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی مِنثیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’میری نئی فیشن ڈیزائنر‘ لکھا۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی صاحبزادی کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیامحمد عامر کو ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح ان کی ننھی صاحبزادی انہیں مشورہ دے رہی ہیں کہ انہیں یہ پہننا چاہیے۔
مزید پڑھیں :آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،محمدعامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل
محمد عامر ویڈیو میں اپنی ننھی صاحبزادی سے مشورہ لے رہے ہیں کہ ان کی یہ شرٹ اچھی ہے یا نہیں جس پر ان کی صاحبزادی انہیں مشورہ دیتی ہیں کہ یہ اچھی نہیں ہے۔
عامر اور ان کی صاحبزادی کی ویڈیو سے ان کے مداح خوب محظوظ ہوئے اور ان کی ویڈیو پر کمنٹ بھی کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ماشاء اللہ بہت ہی پیاری ڈیزائنر ہے۔ایک صارف نے دعائیہ انداز اپناتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ماشاء اللہ ،اللہ آپ دونوں کو سلامت رکھیں۔
My new fashion designer🥰🥰🥰🥰🥰 pic.twitter.com/J8vqpjyIiH
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 23, 2019