وزیراعلیٰ سندھ کاعید میلادالنبیﷺ کے جلوس کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کاحکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murad meets with ulema to finalize Eid Milad-un-nabi arrangements

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیںاورشہر کو صاف ستھرا رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں علماء کرام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژنل انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید میلاد النبیﷺ منانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کریں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی ، ناصر شاہ ، فیاض بٹ ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب ، آئی جی پولیس مشتاق مہر ، سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز ، کمشنر کراچی اقبال میمن ، ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری فیاض جتوئی ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی زبیر چنا نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے جن علماء میں مفتی منیب الرحمان ، مفتی محمد جان نعیمی ، حاجی حنیف طیب ، علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور ، مولانا محمد یعقوب عطاری ، مفتی عبدالوہاب ، ثروت اعجاز قادری ، علامہ لیاقت اظہری ، حنیف رفیق پردیسی اور علامہ اکبر ڈار شامل تھے۔

مزید پڑھیں:
عید میلادالنبیﷺ، عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ دلہن کی طرح سج گئی، تصاویر وائرل

ننکانہ صاحب، گوردوارہ جنم استھان میں پہلی بار محفلِ میلاد آج ہوگی

آئی جی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وہ سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ مختلف اجلاس منعقد کر چکے ہیں ۔ اسی طرح ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے بتایا کہ وہ بھی علماء کرام ور ان کی تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کر چکے ہیں اور ان کی تجاویز سے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی استر کاری کاکام اور نالوں کی مرمت کی گئی ہے۔

علماء کرام نے وزیراعلیٰ سندھ کو کچھ تجاویز دیں تاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات اور جلوس مذہبی جوش و جذبے اور پرامن طریقے سے منعقد کیے جا سکیں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ 20 اکتوبر کے بعد وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں محفل میلاد کا اہتمام کریں گے جس میں مذہبی اسکالرز کو مدعو کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ بھر میں 1230 میلاد محفلیں اور 1127 جلوس نکالے جائیں گے اور ان کے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور انہیں تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

Related Posts