وکٹ کیپر محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز کے لیے منتخب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکٹ کیپر محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز کے لیے منتخب
وکٹ کیپر محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز کے لیے منتخب

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو رواں سال کے لئے وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست می شامل کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے گذشتہ سال دورہ انگلیند کے دوران وکٹ کیپنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔ محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز میں 40 اعشاریہ 25 کی اوسط سے 161 رنز اسکور کیے تھے۔

 

وکٹ کیپر محمد رضوان وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے 18ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں، اُن سے قبل 2017 میں سابق کپتان یونس خان اور مصباح الحق بھی اس فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد یوسف ، ثقلین مشتاق ، سعید انور ، مشتاق احمد ، وسیم اکرم ، وقار یونس ، سلیم ملک ، جاوید میانداد ، عمران خان ، ظہیر عباس ، ماجد خان ، آصف اقبال ، مشتاق محمد ، حنیف محمد اور فضل محمود بھی وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے لیے منتخب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز ان کرکٹر کو دیا جاتا ہے جو انگلینڈ میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں۔

Related Posts