پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی
پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

‏اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کی ہر قسم کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ‏پیمرا کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے۔

پیمرا حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

Related Posts