دوسری شادی کی یا نہیں کی؟ محب مرزا نے سچائی بیان کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسری شادی کی یا نہیں کی؟ محب مرزا نے سچائی بیان کردی
دوسری شادی کی یا نہیں کی؟ محب مرزا نے سچائی بیان کردی

محب مرزا نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی خوبصورت بندھن ہے اور ہم آہنگ ساتھی تلاش کرنے کے بعد شادی کرنی چاہیے۔

محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش تھیں، دونوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ لیکن چیزیں اس وقت کھل گئیں جب صنم سعید نے اپنی گزشتہ سال کی یادیں ایک ویڈیو میں شیئر کیں جس میں محب مرزا اور صنم سعید کے ہاتھ میں ایک خوبصورت انگوٹھی تھی۔

پھر ایک پوڈ کاسٹ میں، محب نے صنم کو ”محبوب” کے طور پر لیبل کیا اور بعد میں تصدیق کی کہ وہ شادی شدہ ہے۔ وہ تابش ہاشمی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں مہمان تھے جہاں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہاں وہ شادی شدہ ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے گزشتہ سال اپنے والد کو کھو دیا تھا اور آخری وقت میں ان کے والد اپنے اکلوتے بیٹے کو دوبارہ شادی کرکے زندگی میں آباد دیکھنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے انھوں نے یہ فیصلہ کیا۔

محب مرزا اور صنم سعید دو نوں باصلاحیت اور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے کئی پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا ہے، محب مرزا اور صنم سعید پہلے شادی شدہ تھے لیکن دونوں اداکاروں نے اپنے پارٹنرز سے طلاق لے لی تھی۔

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلردبئی کے ’برج خلیفہ‘ پر دکھایا جائے گا

محب مرزا کی شادی اداکارہ آمنہ شیخ سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن شادی کے 14 سال بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ دوسری جانب صنم سعید کی شادی ایک بار دبئی کے ایک بزنس مین سے ہوئی تھی۔

Related Posts