تنیشا شرما موت کیس میں شیزان خان کی درخواست ضمانت مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی عدالت نے تنیشا شرما موت کیس میں شیزان خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممبئی کی عدالت نے درخواست مسترد کی اور اداکار شیزان خان تنیشا شرما کی موت کے کیس کے سلسلے میں عدالتی حراست میں رہیں گے۔ شیزان خان کے اہل خانہ نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں تنیشا شرما کی موت کے معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ تنیشا شرما ”ان کے خاندان کے فرد کی طرح” تھی۔ تنیشا شرما مہاراشٹر میں وسائی کے قریب اپنے شوکے سیٹ پر مردہ پائی گئیں تھیں۔

مزید پڑھیں:دوسری شادی کی یا نہیں کی؟ محب مرزا نے سچائی بیان کردی

تنیشا شرما اور شیزان اپنے شو میں کام کر رہے تھے جب وہ مردہ پائی گئیں۔ دونوں مبینہ طور پر ایک دوسرے سے تعلقات میں تھے اور خبریں یہ تھیں حال ہی میں ان کا بریک اپ ہوا ہے۔واضح رہے کہ آنجہانی اداکارہ تنیشا شرما نے 14 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیاتھا۔