بغداد ائیرپورٹ پر 6 میزائلوں سے حملہ، طیارے کو نقصان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بغداد ائیرپورٹ پر 6 میزائلوں سے حملہ، طیارے کو نقصان
بغداد ائیرپورٹ پر 6 میزائلوں سے حملہ، طیارے کو نقصان

عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر 6 میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک طیارے کو نقصان  پہنچا ہے، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سویلین حصے پر 6 میزائل داغے گئے۔ عرب میڈیا (ناس نیوز) کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر فائر کیے گئے 6 میزائلوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجے چائے کیفے کے برطانیہ میں چرچے

امریکی فضائیہ کا بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق 

عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے نتیجے میں بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد ائیرپورٹ کو ڈرون کے ذریعے بھی نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا (ناس نیوز) کا کہنا ہے کہ بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کیلئے داغے گئے میزائلز اور ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا ہے۔ تاحال میزائل یا ڈرونز سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائیہ کے حملے میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔امریکی وزارتِ دفاع نے تصدیق کردی۔

امریکا نے گزشتہ برس بغداد ائیرپورٹ پر واقع کارگو ٹرمینل کے نزدیک آمدورفت کے دوران 2 گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جبکہ 1 گاڑی پر میجر جنرل قاسم سلیمانی سوار تھے جو موقعے پر جاں بحق ہو گئے۔

Related Posts