پی ایس او اور دیگر پیٹرول پمپس کھلے ہیں، عوام پریشان نہ ہوں۔وزارتِ پیٹرولیم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
آل پاکستان انجمن تاجران کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: وزارتِ پیٹرولیم نے پیٹرول نہ ہونے سے پریشان حال عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں،پی ایس اول، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیز کے پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبے کے پیشِ نظر  کمپنیز اور ڈیلرز مارجن میں مناسب اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔وفاقی کابینہ کے ذریعے ڈیلرز مارجن میں اضافے پر فیصلہ 10 روز میں ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج سے شروع، ملک بھر میں پیٹرول کا بحران

ای سی سی، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن کے جائزے کا فیصلہ مؤخر

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق آئل سپلائی یقینی بنانے کیلئے ٹینکرز روانہ کردئیے گئے۔ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کیلئے کیس اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوا دیا گیا ہے۔عوام کو فکر مند نہیں ہونا چاہئے۔ پیٹرول کی سپلائی پر اثر انداز ہونے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ 

خیال رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج سے شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں پیٹرول کا بحران پیدا ہوگیا۔پریشان حال عوام کو پیٹرول کہیں دستیاب نہیں۔ 

آج سے  پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کراچی کے عوام نے پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا۔ 

Related Posts