بدقسمتی سے ریڈیو پاکستان سیاسی تبادہی کا باعث ہی بنا، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdos ashiq awan

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایاہے کہ بدقسمتی سے ریڈیو پاکستان سیاسی تبادہی کا باعث ہی بنا ، وزیر اعظم کی ہدایت پر ادارے کو مضبوط کیا جائیگا ۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ریڈیو پاکستان کو کماؤ پوت بنانے کی کوشش کررہے ہیں،بدقسمتی سے ریڈیو پاکستان سیاسی تبادہی کا باعث ہی بنا ،وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ ریڈیو پاکستان کو مضبوط کیا جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریڈیوپاکستان کے وسائل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جسکے لئے پارلیمان کا تعاون درکار ہے،ریڈیو کے بورڈ میں پارلیمنٹرین کو ہم ممبر نہیں بنا سکتے یہ مفادات کا ٹکراؤ ہوگا اگر

انہوں نے کہاکہ انہیں اپنے اسٹیشنز پر مارکٹنگ کرنے کی ضرورت ہے، ریڈیو پاکستان میں موجود خلا کو پرکرنا ہوگا،اس ادارے کو فعال کرنا ہوگا کیونکہ یہ قومی ادارہ ہے۔قانون سازی کرنا چاہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،ایک موثر بزنس پلان بنانے کی ضرورت ہے اس پر کئی اقدمات لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریٹائرڈ جنرل کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انڈیا نے تمام میڈیا کو بلاک کیا ہوا ہے ،ایک آواز وہاں جو جاتی ہے وہ ریڈیو آزادی کشمیر کی ہے،مجھے خوشی ہوئی کہ بھارت کا ہر حربہ نشریات روکنے کا ناکام ہوا ہے،آج ریڈیو آزادی کشمیر نہتے و مظلوم کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے،فاٹا میں جو علاقے جو افغانستان کی سرحد کے قریب ہیں وہاں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغان صدر نے بتایا کہ انھوں نے سرحد کے قریب 50پ سے زائد ریڈیو لائنسز جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے قومی بنانیہ کو وہاں پہنچانے کے لئے اقدمات لینا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم ائی ایس پی آر کیساتھ ملکر وہاں اپنے ٹرانسمیٹرز لگانے جارہے ہیں،وزیر اعظم کی ہدایت آئی ہیں ہے کہ ریڈیو اور پی ٹی وی کے بورڈز کو ایک کردیا جائے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ ریڈیو ایکٹ سے بنا ہے اور پی ٹی وی پرائیویٹ کارپوریشن ہے اب یہ ایک کیسے ہوگا، ملکر سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایک بورڈ کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ بورڈ اپنے فیصلے خود کرے گا کئی مسائل حل ہوں گے ،دونوں جانب کی ورکرز یونین اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں،پی ٹی وی میں تنخواہیں ریڈیو سے زیادہ ہیں،ہماری کوشش ہے کہ یہ کمیٹی دوبارہ بیٹھے اور وزارت قانون سے ملنے والے سوالات کے جوابات کا جائزہ لے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے قومی ادارے فعال ہوں،ترکی، چین اور جاپان سے ریڈیو ٹیکنالوجی کی خریداری اور اپ گریڈیشن کا کہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تینوں ممالک نے مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،تینوں ممالک کے سفراء سے کہا انھوں نے چند وضاحتیں مانگی ہیں جو جلد انہیں دیں گے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،ہم چاہتے ہیں ریڈیو پاکستان اپنا بوجھ خود اٹھائے،ماضی میں سیاسی بنیادوں پربھرتیاں،میرٹ صلاحیت اور قابلیت پر کمپرومائز کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ کوشش کررہے ہیں ریڈیو پاکستان کو مالی خودمختار کریں،ہمیں روزگار دینا ہے،لیکن میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

Related Posts