مریم نواز پارٹی کی نائب صدر برقرار رہیں گی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز پارٹی کی نائب صدر برقرار رہیں گی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز پارٹی کی نائب صدر برقرار رہیں گی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز حسب سابق اپنے عہدے پر برقرار رہیں گی، الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے مریم نواز کی ن لیگ نائب صدارت کے متعلق گزشتہ روز محفوظ کردہ فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج مسئلہ کشمیر سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

چیف الیکشن کمشنر نےمختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پارٹی نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے، اس لیے انہیں نائب صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا، تاہم اگر پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہوگیا تو مریم نواز نااہلی کے خاتمے تک یہ عہدہ سنبھالنے کی اہل نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں موجود ن لیگ کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور مریم نواز کے حق میں فیصلہ آنے پر جشن منانا بھی شروع کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن میں مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی کےلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی صدارت میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیے اور بتایا کہ پارٹی کا حصہ بننا اور عہدہ رکھنا کسی شخص کا بنیادی حق ہے۔

مریم نواز کے خلاف دلائل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل حسن مان نے کہا  کہ سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ نااہل اور سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کو آرٹیکل 62، 63 اور 63 اے کے ساتھ پڑھنے کا کہا ہے، الیکشن ایکٹ کی شق 203 پارٹی عہدے سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن مریم نوازکی پارٹی نائب صدارت سے متعلق کیس کافیصلہ آج سنائے گا

Related Posts