راولپنڈی: ملک کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز نشانِ حیدر حاصل کرنے والے قوم کے نڈر سپوت میجر محمد اکرم شہید کا 50 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے، قوم کے بیٹے نے وطن پر اپنی جان نچھاور کردی۔
تفصیلات کے مطابق جذبۂ جہاد سے سرشار میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری اور شجاعت کی وہ داستان رقم کی جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید کو خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے۔
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا 70واں یومِ شہادت
نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی کا یومِ شہادت