اداکارہ ماہرہ خان کے لیے ایک اور اعزاز، انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahira Khan 1
انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین (50 لاکھ) ہو گئی ہے

کراچی: نامور اداکارہ ماہرہ خان معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان یوں تو دنیا بھر میں جلوؤں اور اداکاری کے باعث بہت مشہور ہیں، ہر کوئی ان کے بارے میں نت نئی خبر جاننے کیلئے ان کے مداح ہر وقت خواہشمند رہتے ہیں، چند روز قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فیشن شو میں بھی ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں، اب انہوں نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ماہرہ خان معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔سوشل میڈیا موجودہ دور میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کا سب سے طاقتور میڈیم ہے جس کے ذریعے نا صرف پرستار اپنے پسندیدہ سٹارز سے متعلق ہر بات سے باخبر رہتے ہیں بلکہ شوبز سٹارز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا کی دنیا میں فیس بک اور ٹوئٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن تصاویر شیئر کرنے والی ایپ نسٹاگرام نے پلیٹ فارم پر جس تیزی سے جگہ بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انسٹاگرام کے ذریعے عام افراد کے ساتھ شوبز سٹارز بھی تصاویر اور مختصر دورانئے کی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح انسٹاگرام پر بھی پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ انسٹاگرام پر ویسے تو فنکاروں کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں لیکن ماہرہ خان نے تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا۔

انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین (50 لاکھ) ہو گئی ہے اور ماہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔اگر دیگر فنکاراؤں کی بات کی جائے تو اداکارہ ایمن خان اور ماورا حسین کو انسٹاگرام پر4.7 ملین لوگ فالوکرتے ہیں۔

سجل علی کے فالوورز کی تعداد4.2 ملین ہے۔ عروہ حسین کے 3.2 ملین، مومنہ مستحسن کے 2.9، مہوش حیات اور نیلم منیر کے 2.8 ملین، صبا قمر کے 2.2 ملین، ارمینا خان کے1.7ملین، صنم بلوچ کے 1.4 ملین، وینا ملک اور اداکارہ میرا کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

Related Posts