فورسز بگن میں داخل، لوئر کرم میں فوجی آپریشن شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

لوئر کرم میں قافلے پر حملے اور اہلکاروں کی شہادت کے بعد فورسز بگن میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ بگن میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے اور ایف سی قلعے سے شیلنگ کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے پہاڑوں پر دہشت گردوں کے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، اور آج رات تک دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کی توقع ہے۔ یہ آپریشن دہشت گردوں اور لوٹ مار میں ملوث افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

دیکھئے ویڈیو: سفاک ملزمان کی تین بچوں کی مطلقہ ماں سے جنسی زیادتی

 

دوسری طرف ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فوجی آپریشن قبول نہیں کیا جائے گا۔

طوری بنگش قبائل نے حکومت کو آج چھ بجے تک ڈیڈ لائن دی ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب تک دس سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اگر راستے نہیں کھولے گئے اور تحفظ کی ضمانت نہیں دی گئی تو وہ امن معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے اور اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اپنے اقدامات خود طے کریں گے۔

لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بے گھر ہونے والوں کے لیے کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز کو تباہ کرنے کا عمل تاخیر کا شکار ہے، اور اب تک دونوں فریقین کے آٹھ بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔

Related Posts